بینکوں میں پیسے رکھ کر پرافٹ کھانا سود ہے اور سود حرام ہے۔
اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ؟؟؟سوچئیے
پراپرٹی کا کاروبار کیوں رکا ہوا ہے؟
بہت سارے لوگ سمجھتے ہیں کہ پراپرٹی پر ٹیکس کی وجہ سے پراپرٹی کا کاروبار رکا ہوا ہے لیکن ایسا نہیں ہے ٹیکس ایک رکاوٹ ہے لیکن بنیادی وجہ نہیں بنیادی وجہ شرح سود ہے کوئی بھی کاروبار ہو سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کا اس میں بنیادی کردار ہوتا ہے آپ اگر پاکستان میں شرح سود پر نظر رکھیں تو 31 مہینوں سے مسلسل بڑھا ہے یا یوں سمجھے کہ 31 ماہ سے کم نہیں ہوا ہے ستمبر 2021 سے یہ مسلسل بڑھ رہا ہے اگر ہم پراپرٹی کے کاروبار کو دیکھیں تو وہ بھی یہاں سے سٹاپ ہونا شروع ہو گیا ہے اصل میں جب شرح سود بڑھتا ہے تو لوگوں سود کے چکر میں مارکیٹ سے پیسہ اٹھا کر بنکوں میں رکھ لیتے ہیں جس سے مارکیٹ میں پیسہ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے پراپرٹی کیلئے اضافی پیسے ضروری ہے جبکہ آپ کو سالانہ حکومت 22 فصد سود اگر دیں تو کوئی کیوں پراپرٹی خریدیں گا کیونکہ پراپرٹی آپ کو 22 فصد سالانہ منافع اس وقت نہیں دیں سکتی ۔سٹیٹ بنک آف پاکستان شرح سود کو کم کرنا چاہئے۔پراپرٹی میں تب بہتری آئے گی جب شرح سود کم ہونا شروع ہوگا اور لوگوں کو لگے کہ مزید بنکوں میں سود پر پیسے رکھنا فایدہ مند نہیں تب وہ پیسے بنکوں سے نکالے گے اور جب مارکیٹ میں پیسوں کی سپلائی بڑھے گی تب لوگوں ان پیسوں کا کچھ تو کریں گے تب جا کے پراپرٹی کی خرید فروخت بڑھے گی۔